26 مارچ، 2024، 5:23 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85428036
T T
0 Persons

لیبلز

اسماعیل ہنیہ : سلامتی کونسل کی قرار داد صیہونی حکومت کے الگ تھلگ ہوجانے کی عکاسی کرتی ہے

تہران – ارنا – حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد نے ظاہر کردیا ہے کہ صیہونی حکومت آج پہلے سے کہیں زیادہ الگ تھلگ ہوچکی ہے اور امریکا بھی اپنی خواہش عالمی برداری پر مسلط کرنے پر قادر نہیں رہا

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج منگل کو تہران میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران فلسطینی  قوم اور اس کی امنگوں کی حمایت میں اگلی صف میں کھڑا ہے۔

 اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مجاہدت کے ایک تاریخی مرحلے سے گز رہے ہیں۔  

 حماس کے پولٹ بیورو کے چیف نے کہا کہ استقامتی فلسطین محاذ کا آپریشن طوفان الاقصی ایک اہم موڑ ثابت ہوا ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے افسانوی مزاحمت دکھائی ہے اور یہ استقامت، صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی کے مقابلے میں ہمارے عوام کی سربلندی کو ثابت کرتی ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ اتنے  بھاری اخراجات اور سنگین قیمتیں چکانے کے باوجود صیہونی حکومت اپنے فوجی اہداف میں شکست سے دوچار ہوئی اور آج بین الاقوامی اور سیاسی حمایت کھورہی ہے۔

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ نے کہا کہ کل سلامتی کونسل سے قرار داد پاس ہوگئی اگرچہ  تاخیر سے منظور ہوئی اور اس میں کمیاں بھی ہیں۔

 اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی  یہ قرار داد  صیہونی حکومت کے اس طرح الگ تھلگ ہوجانے کی عکاسی کرتی ہے جس کا سامنا اس کو اس سے پہلے نہیں ہوا تھا ۔

انھوں نے کہا کہ اب امریکا بھی عالمی برادری پر اپنا ارادہ اور خواہش مسلط کرنے پر قادر نہیں رہا جو فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی بے نظیر مزاحمتی توانائی کا ثبوت ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، صدر ایران اور ایرانی عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس ہمارے سامنے ہے  اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی جاری ہے اور امید ہے کہ امت اسلامیہ، عالمی یوم قدس (  کے جلوسوں، ریلیوں اور پروگراموں ) میں وسیع پیمانے پر دلیری اور شجاعت کے ساتھ شرکت کرے گی۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .